مولانا فضل الرحمن کا اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ، بیٹوں اورپوتوں کی شہادت پرتعزیت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے حماس رہنما کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی جبکہ مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر راشد سومرو کی قطر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں راشد سومرو نے اسماعیل ہنیہ کو مولانا فضل الرحمن کا تعزیتی خط پیش کیا۔

خط میں مولانا فضل الرحمن نے لکھا ہے کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فلسطینیوں کی شہادتوں پر عالمی برادری اور مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد میں ان کے قدم بہ قدم اور شانہ بشانہ ہیں۔اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنے پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اہل غزہ علما اور پاکستانی عوام کی امدادی کوششوں پر شکرگزار ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر