وزیراعلیٰ مریم نواز کی لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایات

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینٹرپرویز رشید،صوبائی وزیر بلال یاسین، سید عاشق کرمانی، ثانیہ عاشق،پرنسپل سیکرٹری ،کمشنر لاہور ، ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی۔
اجلاس میںلاہور کی گلیوں اور روڈز کی تعمیر وترقی ، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گلیوں، بازار کی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس، فراہمی و نکاسی آب پراجیکٹ مکمل کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے نظر انداز سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی، تمام گلی محلے صاف دیکھنا چاہتی ہوں، سیوریج بھی ٹھیک کئے جائیں۔

نیسپاک اور ماحولیات کے ماہرین بھی لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں معاونت کریں گے۔ ماحولیاتی تحفظ، پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبے بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل کیا گیا ہے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جن میںارکان صوبائی اسمبلی زاہد اکرم، محمد اجمل خان،محمد کاشف، آغا علی حیدر شامل تھے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، معاون خصوصی ذیشان ملک اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات کے دوران عوامی مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا، ارکان اسمبلی نے مختصر وقت میں متعدد عوام دوست پراجیکٹس شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں سرکاری نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کی مانیٹرنگ کریں۔مریم نواز کا اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے میں 600 سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی جبکہ 5 ایکسپریس ویز اور 3 موٹر ویز بنائیں گے، طلبہ کیلئے 20 ہزار موٹر بائیکس کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر