سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پرفائرنگ کے تبادلے میں سات دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک افغان بارڈر پر اسپین کئی کے مقام پر دہشتگردوں نے دراندازی کی کوشش کی ، سات دہشتگردوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے تمام سات دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، سکیورٹی فورسز نے ساتوں دہشتگردوں کو گھیر لیا تھا۔ دہشتگردوں نے اسپین کئی غلام خان پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی۔

ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک عبوری افغان حکومت سے بار بار کہتا رہا ہے کہ سرحد کے اطراف مئوثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائی جائے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنے ذمے داریاں پوری کرے گی، توقع ہے عبوری افغان حکومت پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لئے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورڑی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر