جنرل فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے، شیخ رشید

راولپنڈی ( نیشنل ٹائمز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم فارم 45 اور 47 والوں سے دور فاصلے پر ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہ فارم 45 والے ہیں اور نہ 47 والے ہیں، ہم دور ہیں فاصلے پر ہیں، جنرل فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے جو ملوث تھے اُنہیں پکڑیں۔
سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ جج صاحب نے کہا ہے ان کے خلاف ریفرنس آگیا ہے اس لیے سماعت نہیں کی، زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا کہ سٹنگ جج کے خلاف ریفرنس دائر ہوا، ریفرنس یہ آیا ہے کہ یہ جج پنجاب حکومت کی جانب سے کیس نہیں سن سکتے، میری سیاسی زندگی کا پہلا واقعہ ہے کہ ایک حاضر سروس جج کےخلاف ریفرنس لایا جا رہا ہے، اس جج کے کردار پر قوم پر فخر ہے، 30 اپریل تک سماعت ملتوی ہوئی ہے۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریسٹ کر رہا ہوں ،ریسٹ از دی بیسٹ، الیکشن تو میں ہار گیا ہوں اور اسے تسلیم بھی کرلیا ہے جو جیتے ہیں اب ان سے دھاندلی کے بارے میں پوچھیں،مجھے آج کل کچھ معلوم نہیں کہ حکومت کیا کر رہی ہے کیوں کہ نہ تو میں ٹی وی دیکھ رہا ہوں اورنہ اخبارات پڑھ رہا ہوں، موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، 19 کیسز ہیں اور انشاءاللہ بہتری ہو گی، ججزکو لکھے گئے خطوط کو ججز خود بہتر طور پر بحث میں لا رہے ہیں، یہ بہت سیریس اور حساس مسئلہ ہے اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہوتا ہے، حوصلے، صبر اور استحکام اور خاموشی کے ساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرنا چاہیے۔
ایک موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تو میں کوئی تبصرے نہیں کر رہا، جیتے ہوئے لوگوں کا انٹرویو کریں میں تو ہارا ہوا ہوں، فی الحال میں کسی سیاسی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوں، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کروں گا، حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، ہم چاہتے ہیں غریب کا چولہا جلے، کیوں کہ غریب کی حالت بہت خراب ہے، ہم دیانتداری سے یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو آگے جانا چاہیئے اور لوگوں کو معافی ملنی چاہیئے، جیلیں بھری ہوئی ہیں جو بے گناہ لوگ ہیں ان کو خدا کے لیے آزادی دیں، 27 رمضان کو ہمارے مقتدر حلقے ایک بڑی عام معافی دیں تاکہ غریب کی مائیں جو گھروں میں رو رہی ہیں ان کو سکون ملے اور ان کے بچے واپس آجائیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر