غزہ میں امدادی کاموں کی نگرانی پر مامور پولیس گاڑی پر اسرائیلی حملہ، 8 شہادتیں

غزہ(نیشنل ٹائمز) امدادی کاموں کی نگرانی پر مامور پولیس گاڑی پر اسرائیلی حملہ، 8 افراد مارے گئےقطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس گاڑی پر حملہ کچھ دیر قبل کیا گیا جب کہ گاڑی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ان گاڑیوں میں شامل تھی جو غزہ سٹی اور اس کے شمالی علاقوں میں امداد کی ترسیل، اس دوران نظم و نسق برقرار رکھنے اور کسی بھی طرح کی افراتفری کو روکنے پر مامور تھی۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں 8 افراد مارے گئے ہیں، مرنے والوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سب قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھتے تھے جنہیں تفح کے پڑوس میں امدادی سامان کی حفاظت کا کام سونپا گیا تھا۔یہ حملہ غزہ سٹی کے مشرقی حصے میں کیا گیا جو کہ شجایا اوردیگر علاقوں کی طرح بہت زیادہ آبادی والا علاقہ ہے۔

لیکن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران علاقے میں شدید بمباری اور شیلنگ کی وجہ سے آبادی کی اکثریت مزید اندرونی نقل مکانی پر مجبور ہو گئی۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری ساتویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے 24 گھنٹے میں 43 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گھا۔7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزار 729 فلسطینی شہید اور 76 ہزار 371 زخمی ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر