نیلم جہلم ہائیڈل پاورسٹیشن دوبارہ سے جزوی طور پر بند کر دیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نیلم جہلم ہائیڈل پاورسٹیشن دوبارہ سے جزوی طور پر بند کر دیا گیا، 53 ارب روپے کے نقصان کے بعد بحال ہونے والا نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن 28 مارچ سے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 510 ارب روپے کی لاگت اور 20 ماہ کی طویل مدت میں مرمت کے مرحلے سے گزرنے والا 969 میگاواٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ ایک بار پھر جزوی طور پر بند کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبے کو کچھ روز قبل ہی بھرپور استعداد پر بحال کیا گیا تھا۔ہائیڈرو پاور منصوبے کو جولائی 2022 میں 3.5 کلومیٹر طویل ٹیل ریس ٹنل (ٹی آر ٹی) میں بڑی دراڑیں پڑنے کے بعد 13 ماہ کے لیے بند کردیا گیا تھا۔واٹر اینڈ پاور ڈولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق پلانٹ سے بجلی اگست۔ستمبر کے دوران دوبارہ پیدا کی جانے لگی اور 29 مارچ کو 969 میگاواٹ کی انتہائی استعداد حاصل کرلی۔

ایک ہفتے کے دوران اپریل 3 کو 48 کلومیٹر طویل ہیڈ ریس ٹنل کا پریشر گرنے کے بعد بجلی کی پیداوار 400 میگاواٹ تک گر گئی۔اندرونی ذرائع نے بتایا کہ پروجیکٹ حکام اور کنٹریکٹرز نے واپڈا انتظامیہ کے مشورے کے ساتھ فوری طور پر میسر ذرائع سے پلانٹ کی بحالی کو کوشش کی، لیکن نقص اندازے سے بڑھ کر تھا، اگرچہ بجلی مطلوبہ سطح تک پیدا کی جانے لگی تھی۔
ایک حکام کے مطابق نقصان کا تخمینہ لگانے اور ممکنہ طور پر فوری مرمت کے لیے بیرون ملک سے 6 ارب روپے کی لاگت سے ریموٹ کنٹرولڈ گاڑی منگوانے کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہونے بتایاکہ وزیراعظم کو اب تک اس معاملے سے آگاہ نہیں کیا گیا، منصوبے کی جزوی بندش سے روز بجلی کے خطیر یونٹس کا نقصان ہورہا ہے۔اس سے قبل بھی ٹیل ریس ٹنل کی مرمت پر 6 ارب کے اخراجات آئے تھے، جو کہ مرمت، درستگی اور ٹیسٹنگ کے دوران توانائی کی مد میں ہونے والے 37 ارب نقصانات کے علاوہ ہیں۔
واپڈا نے تقریباً 43 ارب روپے انشورنس کا دعویٰ دائر کیا اور اس حوالے سے رپورٹس کے مطابق پہلے سے کئی اعلی سطح کی ملاقاتوں کا اہتمام کرچکا ہے۔رابطہ کرنے پر واپڈا نے ہیڈ ریس ٹنل کے کم پریشر کے سبب پاور جنریشن میں کمی کی تصدیق کہ البتہ اس کی اصل وجہ بتانے سے گریز کیا۔اتھارٹی نے بتایا کہ جنریشن 530 میگاواٹ تک گرنا احتیاطی قدم ہے تاکہ پریشر کے اتار چڑھاؤ کو مانیٹر کیا جاسکے۔
واپڈا ترجمان کے مطابق مزید تجزیے اور پروجیکٹ ماہرین سے مشورے کے بعد پاور جنریشن بتدریج بڑھادی جائے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نگرانی کے دوران تمام ممکنہ مرمت کے اقدامات عمل میں لائے گئے، اور یہ کہ پروجیکٹ کی 51.5 کلومیٹر ٹنل سسٹم کا جائزہ لینا ضروری ہے۔واپڈا نے 29 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ ہائیڈرو پاور پلانٹ 969 میگاواٹ کی مکمل صلاحیت پر آچکا ہے اور پانی کی دستیابی کی بنیاد پر بجلی فراہم کررہا ہے۔2018 میں کمشننگ کے بعد سے پوجیکٹ اب تک 19.829 ارب یونٹس پیدا کرچکا ہے جبکہ ٹیل ریس ٹنل کی مرمت کے بعد سے 1.54 ارب یونٹس بجلی پیدا کیے جاچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر