ایران مزیدکشیدگی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، ایرانی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرا دی

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چینی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی اور سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی پر بات کی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق چین نے علاقائی اور پڑوسی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کے ایران کے اقدام کو سراہا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ سے گفتگو میں چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ یقین ہے ایران اپنی خودمختاری کی حفاظت کرتے ہوئے صورتحال کو اچھی طرح سنبھال لے گا اور خطے کو مزید انتشار سے بچائے گا۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پرحملے کی شدید مذمت اور مخالفت کرتے ہیں، واقعہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اورناقابل قبول ہے۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی کشیدگی سے آگاہ ہیں اور تحمل سے کام لینے پر آمادہ ہیں، ایران مزیدکشیدگی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

دوسری جانب چین کے وزیرخارجہ نے اپنےسعودی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا جس میں ان کا کہنا تھاکہ چین مشرق وسطیٰ میں مزیدکشیدگی سے بچنے کیلئے ریاض کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔اس دوران سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال پرچین سے فعال اور اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے، سعودی عرب چین پر مکمل اعتماد کرتا ہے، غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کیلئے چین کے ساتھ رابطہ مضبوط کرنےکو تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر