ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم سندھ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءو سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر کر دی،ڈسٹرکٹ ایند سیشن کورٹ ملیر میں مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست خالد محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔عدالت میں دائر کردہ درخواست میں ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او ملیر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ کئی چینلز اور سوشل میڈیا پر رانا ثناءاللہ کا انٹرویو سناجس میںن لیگی رہنما نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت سے یہ استدعا کی گئی ہے کہ ملیر سٹی پولیس کو ہدایت کی جائے کہ وہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءظہور محسود کی ن لیگی رہنماءرانا ثناءاللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی ایک درخواست مسترد ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءنعیم پنجوتھا نے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا ثناءاللہ کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے خاتمے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے گزشتہ سماعت پر سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کے ٹرانسفر اور نئے جج کی عدم تعیناتی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کی گئی تھی۔یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کا انسداد دہشت گردی کورٹ تبادلہ ہو چکا ہے اور ابھی تک کسی بھی نئے جج کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر