غزہ کے الشفا اسپتال اور بیت لاحیہ میں اجتماعی قبریں دریافت

غزہ(نیشنل ٹائمز)مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی وزارت صحت اور سول ڈیفنس فورسز کی جانب سے شہر کے الشفا اسپتال میں اجتماعی قبر دریافت کی گئی ہے۔

الشفا اسپتال میں اجتماعی قبر کی کھدائی کرنے والی ٹیم کو فضا میں پرواز کرتے اسرائیلی ڈرون کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خوف سے کھدائی روکنا پڑی۔عرب میڈیا کے مطابق جس وقت ٹیم نے کھدائی روکی اس وقت تک قبر سے 9 لاشیں مل چکی تھیں۔ ملنے والی لاشوں میں گلنے کا عمل شروع ہوگیا تھا جس سے اشارہ ملتا ہے کہ ان افراد کو حال ہی میں شہیدکیا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق قبر سے ملنے والی لاشوں پر پٹیاں اور کیتھٹر بھی لگے ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لاشیں اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی ہیں اور جن لواحقین نے لاشوں کی شناخت کی انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے لاشیں اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی ہیں۔اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو مرکزی دروازے کے باہر شہید کیا گیا تھا، عملے کا کہنا تھا کہ وہ ان افراد کو شہید کیے جانے اور دفنائے جانے کے شاہد ہیں۔

حکام نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں بھی ایک اجتماعی قبر دریافت کی جس میں 20 لاشیں دفنائی گئی تھیں۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں العساف خاندان کے افراد کی ہیں جو تقریباً 4 ماہ قبل اسرائیلی افواج کے حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر