ایران کے ساتھ پرانا تعلق ہے، گوادر تا ایرانی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور( نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پرانا تعلق ہے، گوادر تا ایرانی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھا رہے ہیں، پاکستان پائپ لائن بچھانے کی پوزیشن ہے اور فیصلہ بھی کرلیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ مشرقی وسطیٰ کی کشیدگی مزید بڑھے،اصل میں سارامسئلہ بائیڈن، نیتن یاہو کے انتخابات کا ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے خودمختار ملک کے سفارتخانے پر حملہ کیا گیا،حملے میں ایرانی سینئر فوجی افسر جاں بحق ہوئے، اس کے بعد توقع تھی کہ ایران کرے گا، اسرائیل کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ کھلی خلاف ورزی ہے۔
فلسطین کے مسئلے پر تمام مسلم ممالک کا ایک اسٹینڈہونا چاہئے جوکچھ کا نہیں ہے، ایران کا حملہ ایک علامتی ردعمل تھا، ساری دنیا کو پتا چل گیا کہ اسرائیل کی دفاعی تنصیبات کا کیا نقشہ ہے، کہاں کہاں ہتھیار ہیں کیونکہ چھوٹا سا تو ملک ہے، ایرانی حملے نے ایک نفسیاتی اثر ضرور ڈالا ہے۔

اسرائیل کے پاس ٹیکنالوجی ہے، امریکا اور برطانیہ بھی ساتھ کھڑے ہیں، اس کے باوجود اسرائیل کھلم کھلی جنگ برداشت نہیں کرسکتا، وہ نہیں چاہتے کہ جنگ ہو، کیونکہ اس جنگ کے اثرات پوری دنیا میں جائیں گے۔

اصل میں سارامسئلہ بائیڈن، نیتن یاہو کے انتخابات کا ہے، یہاں مودی کے انتخابات کا رولا ہے، ایران کے ساتھ ایک واقعہ ہوا تھا لیکن ایران کے ساتھ تعلقات مستحکم ہیں، سعودی عرب اور یواے ای کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی بڑھے بلکہ ہم چاہتے ہیں فلسطین میں قتل وغارت بند ہونی چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان پر قطعی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ہمارا فلسطین کیلئے ایک واضح مئوقف ہے۔
فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان کو ضرور آزادی ملے گی، ایران کے ساتھ بڑا پرانا تعلق ہے،40فیصد تک ہماری آبادی کا مسلک کی بنیاد پر ایران کے ساتھ رشتہ ہے، گوادر سے ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی گیس پائپ لائن بچھا رہے ہیں، پاکستان گیس پائپ لائن بچھانے کی پوزیشن ہے اور فیصلہ کرلیا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر