افغانستان میں تین دنوں میں 33 افراد سیلاب کی زد میں آنے سے ہلاک

کابل(نیشنل ٹائمز)افغانستان میں گزشتہ 3 دنوں میں آنے والے سیلاب سے 33 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ افغان عبوری حکومت کی قدرتی آفات کی ذمہ دار وزارت کے ترجمان مُلا جانان سائق نے پریس کو بتا یا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں فرح، ہرات، زابل اور قندھار صوبوں میں رپورٹ ہوئی ہیں ۔

گزشتہ 3 دنوں میں ملک بھر کے 21 صوبوں میں سیلاب آنے کا ذکر کرتے ہوئے سائق نے بتایا کہ 33 افراد کی جانیں گئیں اور 27 لوگ زخمی ہوئے۔ 200 جانور ہلاک ہوئے، 600 سے زائد مکانات کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا، اور 2 ہزار ڈیکر زرعی اراضی ناقابل استعمال ہو گئی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ممکنہ سیلاب کی وجہ سے جان و مال کے نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے، سائق نے کہا کہ امدادی ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں، موسم گرما میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی موسم سرما میں پڑنے والی برف پگھلنے کے نتیجے میں آنے والے سیلاب، شدید بارشوں اور خستہ نظام نکاسی کی وجہ سے نقصانات سامنے آتے رہتے ہیں۔ ملک میں اس بنا پر ہر سال سینکڑوں افراد لا پتہ یا ہلاک ہو جاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر