پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخی سطح پر پہنچ گئی

کراچی (نیشنل ٹائمز) عید کی چھٹیوں کے بعد کے بعد کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ پروگرام کی کامیابی کیساتھ تکمیل، معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیساتھ زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ جیسے عوامل پر ملکی تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ 70500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگئی اور انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 64 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 98 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ51 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 229.86 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 70314.72 پوائنٹس سے بڑھ کر70544.58 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 58.79 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 23132.29 پوائنٹس سے بڑھ کر 23191.08 پوائنٹس ہو گیا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر