لاہور ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے فنڈز کے حصول کا معاملہ، عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے فنڈز کے حصول کا معاملہ۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ سپریم کورٹ بار ہیں، آپ سپریم کورٹ جائیں۔ آپ کا آفس اسلام آباد میں ہے درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ جبکہ درخواستگزار نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کا آفس لاہور میں بھی ہے۔چیف جسٹس قاسم خان نے سیکرٹری احمد شہزار فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان ،سیکرٹری قانون، سیکرٹری فنانس اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران کی تعداد 37 سو ہے۔ سپریم کورٹ بار وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے فنڈز پر چلتی ہے۔وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب نے دو سال کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے۔ فنڈز کی عدم دستیابی کی بنا پر بار کے اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں رہا۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت سپریم کورٹ بار کو فنڈز کی ادائیگی کا حکم دے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر