فواد چوہدری کی9مئی کے 4مقدمات میں 20اپریل تک عبوری ضمانت منظور

لاہور(نیشنل ٹائمز) انسداد دہشتگردی عدالت نے فواد چوہدر ی کی 9مئی کے 4مقدمات میں 20اپریل تک ضمانت منظور کرلی، جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،فواد چودھری اپنی اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔انسداد دہشتگردی عدالت میں فواد چودھری نے نو مئی کے چار مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، فواد چودھری نے تھانہ ماڈل ٹاوٴن کے 2 تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد کے ایک ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف فراڈ کے مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے فواد چودھری کے خلاف فراڈ کے مقدمے کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

فواد چودھری کے وکیل قیصر امام عدالت پیش نہ ہوئے تھے۔دوران سماعت جونیئر وکیل نے فواد چودھری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔وکیل کی عدالت دستیابی کے باعث سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی نہ ہو سکے تھے۔بعدازاں عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 11 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی گئی تھی۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی نیب کیس میں ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پراسیکیوٹر نے تسلیم کیا کہ ملزم کے خلاف دو افراد کے بیانات کے علاوہ کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیاتھا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر