پشاور(نیشنل ٹائمز) سابق چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پرویز خٹک نے دوبارہ سیاست میں انٹری کا فیصلہ کیا ہے۔
پرویز خٹک کی پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کیساتھ بات چیت جاری ہے،خاندانی ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں کیساتھ کئی ملاقاتیں بھی ہوئیں،جبکہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حالات دیکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا۔
پرویز خٹک نے پیپلزپارٹی کیساتھ رابطے شروع کر دیے



