حکومت پنجاب نے صوبے میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کردی

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب کو جرائم اور کرپشن فری صوبہ بنانے کے لئے اصلاحات کا گرینڈ پیکج تیار کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں پولیس، پراسیکیوشن اور عدالتی نظام کی جامع اصلاحات کے لئے تاریخی قانونی سازی کا بل منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے جرم ناقابل ضمانت جرم ہو گا اس ضمن میں قانون سازی کے لئے تجاویز کی فوری تیاری کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوری اور جلد سزا دلانے کے لئے سپیڈی ٹرائل کورٹس بنیں گی اور پنجاب کے پراسیکیوشن محکمہ کی مکمل اوورہالنگ کی جائے گی – اجلاس میں پولیس کو کرپشن اورجرائم پیشہ عناصر کے مددگاروں سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا-پولیس افسران اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ قابلیت اور کارکردگی کی جانچ کے لئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، معیاری پولیسنگ، پراسیکیوشن اورمقدمات کی رفتار تیز بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی-شہری جدید آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے رشوت مانگنے والے کی شکایت کرسکیں گے، شکایت کرنے والے کی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی- اجلاس میں ہر جرم کے لئے الگ سپیشل فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس میں کرپشن کے خاتمے،صوبے میں بجلی چوری، سمگلنگ کے تدارک کے لئے کریک ڈا?ن کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی-اجلاس میں آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کے لئے سپیشل یونٹ کے قیام اور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور سمگلنگ روکنے کے لئے نئی سرحدی فورس بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا – اجلاس میں منشیات کے خاتمے کیلئے مہم مسلسل جاری رکھنے کی منظوری دی گئی- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ناجائز اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کی جبکہ نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی لگادی گئی- اجلاس میں پنجاب میں ہرطرح کے مسلح گینگز کے خلاف آپریشن کلین اپ کا بھی فیصلہ کیا گیا – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے قبائلی علاقوں میں سماجی بہبود اور ترقی کا پیکج بھی تیار کرنے کی اور پتنگ بازی و دھاتی تار کے استعمال کے سدباب کے لئے مزید فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جامع اصلاحات، سخت اور فوری سزاوں سے جرائم میں کمی یقنی بنائی جاسکتی ہے- بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنانا ہے۔ ہر شہری کی عزت وآبرو، جان ومال کا تحفظ اور خدمت حکومت کی بنیادی زمہ داری ہے۔ پولیس کو جدید اسلحہ، آلات، گاڑیاں، نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کریں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)اور تھرمل امیجنگ جیسی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے، مریم نوازشریف کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب کو دہشت گردی، سمگلنگ اورجرائم پیشہ گینگز سے پاک کیاجائے- پراسکیوشن اور انوسٹی گیشن نظام میں بہتری لائے بغیر جرم ختم نہیں ہوگا- اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا – انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی امن امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی – سینٹر منسٹر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی،اے آئی جی، کمشنر، سی سی پی او،ار پی او سمیت اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔



  تازہ ترین   
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر