بشام میں چینی قافلے پر حملہ، خیبرپختونخوا پولیس کے 4اعلیٰ افسران اور سی پیک سیکورٹی انچارج معطل

پشاور (نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا کے علاقے بشام میں چینی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے بعد وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا پولیس کے چار اعلیٰ افسران اور سی پیک سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈنٹ کو معطل کردیا۔
بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے بعد وفاقی حکومت نے غفلت برتنے پر خیبرپختونخوا پولیس کے چار اعلی افسران کی معطلی کے احکامات جاری کر دئیے۔ معطل ہونے والوں میں ڈی آئی جی ہزارہ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سیکیورٹی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر سی پیک سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈنٹ ظفر علی کو عہدے سے ہٹا کر معطل کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ بیس کے مزید دو افسران کو بھی عہدے سے ہٹا کر معطل کردیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے چاروں افسران کو چار ماہ کے لئے معطل کا اعلامیہ جاری کر دیا کرتے ہوئے بشام واقعے پر دیگر افسران کے خلاف کارروائی کے لئے کے پی پولیس سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر