آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عید الفطر اگلے مورچوں پر جوانوں کیساتھ گزاری

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع شمالی وزیرستان، میران شاہ اور اسپن وام کا دورہ کیا اور عید کا دن جوانوں کےساتھ گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عید کی نماز سے آغاز کرتے ہوئے، پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوش حالی کے لیے دعائیں مانگیں اور قوم کے لیے ان کے غیر متزلزل لگن اور خدمات کو سراہتے ہوئے فوجیوں کو عیدالفطر کی دلی مبارک باد پیش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سیکیورٹی کی صورت حال پر ایک جامع بریفنگ دی گئی اور بریفننگ میں پاک-افغان سرحد کے ساتھ حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔چیف آف آرمی اسٹاف نے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص مقامی آبادی پر زور دیا کہ وہ خطے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے مخالف عناصر کے خلاف چوکس رہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر غیر متزلزل توجہ مرکوز رکھیں، قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر