ماہ شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل عید ہوگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے ماہ شوال 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، جس کے تحت 10 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

ملک میں شوال المکرم (عید الفطر) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں معاونت کے لیے محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام بھی شریک تھے۔اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے اور موصول ہونے والی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ارسال کیں۔کراچی، کوہلو، پنجاب، خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ کراچی، دیر، مہمند سمیت دیگر علاقوں میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ 10 اپریل بروز بدھ کو پاکستان میں عید الفطر منائی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر