ترکیہ کی غزہ کو انسانی امداد کا سلسلہ قیام امن تک جاری رہے گا، صدر ایردوان

استنبول(نیشنل ٹائمز)صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ نے غزہ کے لیے 45 ہزار ٹن سے زائد انسانی امدادی سامان بھیجا۔صدر ایردوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں شہریوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

اپنے پیغام میں ایردوان نے کہا، “ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے مشکل دنوں میں ان کے ساتھ ہیں،” ترکیہ اس مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ ہے جو امدادی سامان ہمارے پاس ہے وہ ہم خطےکو مسلسل بھیج رہے ہیں۔ مجموعی طور پر 45 ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان کی ترسیل کی جا چکی ہے۔ ، جب تک غزہ میں خونریزی بند نہیں ہو جاتی اور ہمارے فلسطینی بھائی 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کہ جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو کو حاصل نہیں کر لیتے ہم اس وقت تک اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔

صدر نے اپنے پیغام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی کے کے سے لیکر فیتو اور داعش تک ہمارے اتحاد و یکجہتی ، ہمارے عوام اور امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے۔ ہم دہشت گردی کی دلدل کو مکمل طور پر ختم کرنے کی حکمت عملی پر پر عزم طریقے سے عمل پیرا ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر