وزیراعظم اور مریم نواز کا پی آئی اے کی عام پرواز سے سفر مسافروں کو خوار کر گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی عام پرواز سے سفر ائیر لائن اور سیکڑوں مسافروں کیلئے وبال جان بن گیا۔

شہباز شریف، مریم نواز نے وفد کے ہمراہ پی آئی اے کی جدہ اسلام آباد پرواز پی کے 842 پر سفر کیا۔ائیر لائن ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کی جدہ اسلام آباد پرواز کو اسلام آباد کے بجائے لاہور میں لینڈ کرایا گیا، اس سے پہلے جدہ ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ شہباز شریف، مریم نواز اور ان کے وفد کے انتظار میں 2 گھنٹے کھڑا رہا اور مسافر 2 گھنٹے تک طیارے میں بیٹھے سرکاری وفد کا انتظار کرتے رہے، واپسی میں طیارہ اسلام آباد کے بجائے لاہور میں اتار لیا گیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ سرکاری وفد کے اتر جانے کے باوجود طیارہ 2گھنٹے تک لاہور ائیرپورٹ پر کھڑا رہا، جدہ اسلام آباد پرواز پی کے 842 میں 380 مسافر سوار تھے، اس دوران لاہور ائیرپورٹ پر طیارے میں بیٹھے اسلام آباد اور کے پی کے کے مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔مسافروں کا مطالبہ تھا کہ ہمیں طیارے سے اترنے دو ہم بس یا ٹرین سے اسلام آباد چلے جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد 7 اپریل کو پی آئی اے کی جس پرواز سے سعودی عرب گئے تھے اس پرواز کو بھی جدہ کے بجائے مدینہ منورہ میں اتارا گیا تھا، لاہور جدہ پرواز پی کے 759 کو مدینہ منورہ میں اتارنے پر بھی مسافروں نے سخت احتجاج کیا تھا۔

ائیرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری وفد کے سعودی عرب جانے اور آنے کے دوران دونوں مرتبہ پرواز کا روٹ تبدیل کرنے سے نہ صرف پی آئی اے کی ساکھ خراب ہوئی بلکہ مسافروں کو بھی شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع نے بتایاکہ رخ تبدیل کرنے سے پی آئی اے کو ایندھن اور دیگر مدات میں لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات بھی اٹھانا پڑے ۔



  تازہ ترین   
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر