اسرائیل نے رفح پرحملے کی تاریخ طے کر لی

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے رفح کے گنجان آباد شہر پر ایک بھر پور فوجی حملے کے لیے ایک تاریخ بھی مقرر کر لی ہے تاکہ غزہ کے جنوب میں حماس کے اس آخری گڑھ کو ختم کا جا سکے۔

واضح رہے رفح شہر غزہ کے انتہائی جنوب میں مصری سرحد کے ساتھ جڑا ہوا شہر ہے جس میں 15 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزینوں نے سات اکتوبر سے جاری جنگ میں پناہ لے رکھی ہے۔عرب میڈیاکے مطابق نیتن یاہو کا یہ جنگی اعلان قاہرہ میں جاری رہنے والے جنگ بندی مذاکرات کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔دوسری جانب نیتن یاہو کے اس تازہ بیان کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اب بھی رفح پر کسی بڑے حملے کا مخالف ہے، امریکی دفتر خارجہ کے ترجان میتیھیو ملر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک طرف رفح میں شہری آبادی کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہو جائے گا تو دوسری جانب خود اسرائیلی سلامتی کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے رفح پر مقرر کردہ تاریخ کا ادھورا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہیں قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں آج ہی تازہ رپورٹ مل گئی ہے، ہم مسلسل اپنے اہداف کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں کہ اپنے تمام یرغمالیوں کو رہا کرائیں اور حماس پر مکمل فتح حاصل کریں۔ادھر وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے قاہرہ میں جنگ بندی کے لیے سامنے آنے والی نئی تجاویز سے حماس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اب حماس پر ہے کہ وہ ان تجاویز کا کیا رد عمل دیتا ہے۔ واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر