واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

سان فرانسسکو(نیو ز ڈیسک) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی۔واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ اب ڈیسک ٹاپ پر اپیلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین محفوظ اور آسان طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ وائس اور ویڈیو کالنگ کرسکتے ہیں‘۔واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا کہ ہے کہ واٹس ایپ پر گزشتہ سال کے دوران آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اضافہ ہوا، سال نو کی آمد پر بھی 1 کھرب چار ارب صارفین نے کالز کر کے ایک دوسرے کو مبارک باد دی تھی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے ہم مختلف اقدامات کررہے ہیں تاکہ اُن کی چیٹ کو محفوظ بنایا جائے اور دنیا بھر میں رابطوں کے لیے آسانی پیدا کی جاسکے۔واٹس ایپ کے مطابق اب صارفین بڑی اسکرین پر بھی دوستوں اور اپنے دفتری ساتھیوں کے ساتھ گفتگو کرسکتے ہیں۔کمپیوٹر کے ذریعے واٹس ایپ آڈیو کالنگ کرنے والے صارفین کو ہیڈ فون استعمال کرنا ہوگا جبکہ جن صارفین کے پاس بلٹن کیمرے والا لیپ ٹاپ ہے وہ ویڈیو کال بھی کرسکیں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے کالنگ فیچر کی آزمائش کا آغاز کیا تھا جس کے تحت بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کو یہ سہولت دی گئی تھی۔ فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت سے تمام صارفین استفادہ کرسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر