سونم کی وجہ سے باکسر سے مار کھائی تھی‘ ارجن کپور

ممبئی (نیشنل ٹائمز) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے حال ہی میں اپنے بچپن کا ایک یادگار واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس وقت کا تذکرہ کیا جب ان کو کزن سونم کپور کی وجہ سے مار پڑی جس کے بعد انہیں اسکول سے نکال دیا گیا۔ارجن نے بتایا کہ ‘میں اور سونم ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے، اس وقت میں صحتمند تھا، ہم دونوں کو باسکٹ بال کھیلنا بے حد پسند تھا اور ایک مرتبہ سونم اسکول میں باسکٹ بال کھیل رہی تھی تو کچھ سینئرز آئے اور انہوں نے اس سے بال چھین لی جس کے بعد سونم میرے پاس روتی ہوئی آئی اور اس بارے میں بتایا۔ارجن نے بتایا کہ ‘مجھے لڑائی جھگڑا بالکل پسند نہیں تھا لیکن اس وقت مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے جاکر اس لڑکے کو کھری کھوٹی سنانا شروع کردیں، وہ مجھے گھورتا رہا اور پھر اس نے زوردار مکا میرے منہ پر مارا’۔اداکار کا کہنا تھا کہ ‘وہ ایک باکسر تھا جس کا علم مجھے بعد میں ہوا میں نے سوچا سونم کی وجہ سے غلط لڑکے سے پنگا لے لیا تاہم اس وقت مجھے اسکول سے نکال دیا گیا اور میں گھر اپنی سوجی ہوئی آنکھ کے ساتھ واپس آیا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر