مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل دیتے ہوئے سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 5 اکتوبر کو ریاض میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے، دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے اجتماعی دفاع کے وعدوں پر فوری عملی اقدامات کرنے اور منظور شدہ انتظامات و فریقین کی قومی قانون سازی کے مطابق سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ فوجی دستوں اور صلاحیتوں کی سعودی عرب میں تیز رفتار تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، جس سے تیاری، عسکری انضمام اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی اجتماعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔

فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر فریق کی سلامتی تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی ساکھ کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سے دفاعی بازداریت کی مؤثریت مضبوط اور تینوں ممالک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے اتحاد و عزم مزید واضح ہوتا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور سعودی عرب کے شہروں، شہری و اقتصادی تنصیبات پر مسلسل حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔

فریقین نے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی حملے یا خطرے کو واضح طور پر مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور ترکیہ نے سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور تیاری کو سراہا، اعلامیے میں سعودی مسلح افواج کی جانب سے مملکت کو درپیش خطرات اور حملوں کا مقابلہ کرنے اور سعودی عرب کی سلامتی و علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا گیا۔

کمیٹی نے اجلاس سے قبل ہونے والے سیاسی اور عسکری مشاورتی عمل کے نتائج کا جائزہ لیا اور پیش کی گئی سفارشات کی منظوری دی۔ اعلامیے کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد اجتماعی دفاع کے پختہ عزم اور خطرات سے نمٹنے کیلئے متحدہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر