ایم کیو ایم نے کراچی کو 3 ماہ کے لیے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کو 3 ماہ کیلئے فوج کے حوالے کیا جائے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس نے کراچی کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،شہر کی ایسی ابتر صورتحال میں کسی کو کراچی کا نوحہ سُنائی نہیں دے رہا ہے،آج میٹروول کے علاقے میں دو شہریوں کو ہلاک کرکے سوا کروڑ روپے لُوٹ لئے گئے جو بہت بڑا ظلم ہے،کراچی کا کوئی علاقہ اور کوئی سڑک ایسی نہیں ہے جہاں شہریوں کی جان و مال محفوظ ہو۔مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کے تین مہینوں میں ہی سٹریٹ کرائمز میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 60 ہونے والی ہے،متعصب سندھ حکومت اور نااہل سندھ پولیس نے چوروں ڈاکوؤں اور قاتلوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء لنجار بتائیں کس نے پولیس کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں؟ پولیس ایکشن کیوں نہیں لے رہی؟سندھ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں، شہر کو 3 ماہ کیلئے فوج کے حوالے کیا جائے،ایم کیو ایم پاکستان سٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر