عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 120 روز کی معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اغوا، زنا، ڈکیتی، جاسوسی ، بغاوت اور دہشت گردی کے جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں کمی لاگو نہیں ہو گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی ایکٹ 1946 کے تحت سزایافتہ اور منشیات کے جرائم میں ملوث قیدیوں بھی رعایت نہیں ملے گی۔ دریں اثنا کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی مذکورہ رعایت کا مستحق نہیں ٹھہرایا گیا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر