عید پر مری میں موٹرسائیکلوں اور بڑی گاڑیوں کے اوقات کار مقرر

مری (پی این آئی) عیدالفطر پر مری کے مشہور جی پی او چوک کے قریب موٹرسائیکلوں اور بڑی گاڑیوں کے اوقات کار مقرر کر دیئے گئے۔ عید کے موقع پر ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت کچھ مقامات سے گاڑیوں کی انٹری بند کر دی گئی ہے جب کہ بڑی گاڑیوں کے اوقات کار مقرر کر دیئے گئے۔ کمشنر راولپنڈی نے موقف اپنایا کہ کشمیر میں جانیوالی ٹریفک ایکسپریس وے سے جائے گی اور فوکل پرسنز سیاحوں کو 24 گھنٹے رہنمائی فراہم کریں گے، ڈیوٹی کیلئے 300 اہلکاروں اور افسران کو مقرر کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مقامی لوگوں کو سہولت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی، جھیکا گلی، لوئر ٹوپہ، کلڈنہ، کشمیر چوک، 17 میل کے علاوہ جی پی او چوک پر بھی سہولت مراکز فعال کر دیئے گئے۔انہوں نے پیٹرول اور راشن سٹاک کو ڈبل کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لیب ٹیسٹ اور ادویات کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔ ہوٹلوں میں زائد کرائے نہ وصول کئے جائیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر