میڈیا پرکوئی قدغن نہیں لائی جا رہی، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ میڈیا پرکوئی قدغن نہیں لائی جا رہی، بغیر ثبوت کے سیکورٹی اور دیگر اداروں پرالزام لگانا ففتھ جنریشن کا حصہ ہے، عمران خان کی حکومت میں کسی سے کوئینا انصافی نہیں ہو گی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں مختلف اراکین سینیٹ کے نکتہ ہائے اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ روایت بن گئیہے کہ کسی کے ساتھ بھی کوئی معاملہ ہو تو بغیر ثبوت کے سیکورٹی اداروں پرالزام لگا دیا جاتا ہے، یہ روایت ٹھیک نہیں ہے، یہ ففتھ جنریشن وار کاحصہ ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی اداروں، عدلیہ اور دیگر اداروں کو ہدفتنقید بنایا جائے اور انہیں کمزور کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ صحافی اسدطور پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ سچ سامنے آئے گا، جولوگ اس واقعہ میں ملوث ہیں ان کے قریب پہنچ چکے ہیں، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون و انصاف کا بولبالا ہو گا اور کسی سے کوئی نا انصافی نہیں ہو گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر