موزمبیق میں کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک، 25 سے زائد لاپتہ

مپوٹو (نیشنل ٹائمز) جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 90 افراد ہلاک اور 25 افراد لاپتہ ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق کشتی واقعے میں ڈوبنے والے 5 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق کشتی پر 130 سے زائد افراد سوار تھے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔حکام کے مطابق نمپولا صوبے کے ساحلی علاقے لونگا سے روانہ ہوکر موزمبیق جزیرے کی طرف جاتے ہوئے کشتی کو حادثہ پیش آیا، کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار کشتی ماہی گیری کیلئے استعمال ہونے والی کشتی تھی تاہم اسے غیرمناسب طریقے سے مسافر بردار کشتی میں تبدیل کر کے استعمال کیا جا رہا تھا۔حکام نے بتایا کہ گزشتہ برس جنوری سے جنوبی افریقی ملکوں میں پھیلی ہوئی ہیضے کی وبا سے موزمبیق کا صوبہ نمپولا بھی شدید متاثر ہوا ہے، ہیضے کی وبا ءسے بچنے کیلئے لوگ مین لینڈ سے نکل کر جزیرے پر پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔خیال رہے کہ جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق کا نام تاریخی موزمبیق جزیرے سے ہی لیا گیا ہے، جسے جنوبی افریقہ کے غریب ترین ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ موزمبیق جزیرہ اقوام متحدہ کی ورلڈ ہیریٹیج سائٹوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر