زائد کرایہ وصول کرنیوالے بس مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور (نیشنل ٹائمز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں کمشنر لاہور نے پرائس کنٹرول اتھارٹیز کو کرایہ جات کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ڈی سیز، اے سیز اور آر ٹی سیکرٹری بس اڈوں کی سخت چیکنگ کریں، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز بس، ویگن اڈوں کے دورے کریں، سرکاری کرایہ نامہ بس کی نمایاں جگہ پر آویزاں کرائیں۔محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس اوپن رہیں گی ان پر سبزیوں کی وافر مقدار اور بہترین معیار کو یقینی بنائیں، آج رمضان المبارک کا آخری اتوار ہے، بازاروں میں شدید رش ہوگا، مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود رہیں۔ ماڈل بازاروں اور عام مارکیٹ میں پرائس مجسٹریٹ سخت چیکنگ کریں، عید شاپنگ کا رش ہوگا، سیکیورٹی انتطامات بھی یقینی بنائے جائیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر