پارٹی میں اپنے تمام تر اختلافات ختم کرتا ہوں، شیر افضل مروت کا اعلان

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت نے پارٹی میں اپنے تمام تر اختلافات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2 ماہ سے میڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کا گیم چلایا جارہا ہے، اس معاملات میں مجھے اپنی بھی غفلت نظر آئی، احساس ہوا ہمیں ذمہ داری سے اپنے کردار کا تعین کرنا چاہیئے۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج کے بعد پارٹی اختلافات پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، پارٹی میں اپنے تمام مسائل کو آج سے ختم کر رہا ہوں، پارٹی کے اندر میرے خلاف کوئی پراپیگنڈہ کرے تو جواب نہیں دیا جائے گا، پارٹی میں اپنے تمام تر اختلافات ختم کرتا ہوں۔

علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے فوکل پرسنز کو ہٹانے کی خبریں من گھڑت ہیں ،عمران خان نے کچھ لوگوں کو فوکل پرسنز کی لسٹ میں شامل کیا ہے، میرے اور عمیر نیازی کی جگہ شبلی فراز اور عمر ایوب کو جیل میٹنگز کیلئے فوکل پرسن بنائے جانے سے متعلق خبروں کے ایک حصے میں پیدا ہونے والا تاثر اذیت ناک ہے اور پارٹی کے اندر تقسیم اور گروہ بندی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ یقیناً یہ افواہیں جھوٹی ہیں، مسٹر شبلی فراز اور عمر ایوب خان کوفوکل پرسنز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جب کہ پہلے سے نوٹیفائیڈ فوکل پرسنز کوعمران خان کی جانب سے نہیں ہٹایا گیا، اس حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں وہ جھوٹی اور گمراہ کن ہیں، ہم میں سے پارٹی کے اندر سے جو لوگ یہ جھوٹی خبریں لگا رہے ہیں وہ پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی بجائے نقصان پہنچا رہے ہیں۔
قبل ازیں یہ سامنے آئی تھی کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے آپسی اختلافات کے بعد اب اہم پیش رفت ہوئی ہے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے ہٹا دیا ہے، عمیر نیازی کا نام بھی فوکل پرسنز کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقاتیوں کے لئے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا ہے، بانی چیئرمین کی جانب سے یہ فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا اس کے علاوہ عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا کی ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر