پاکستان اور چین کی قیادت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی قیادت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے کامیاب سفارتی تعلقات کی سترسالہ تقریبات سمیت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی سفیر نے پاکستان اور چین کے مابین ستر سالہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں، بھرپور تعاون پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔ سی پیک کے تحت بنائے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز نہ صرف دونوں ممالک کیلئے بلکہ پورے خطے کیلئے ترقی کا موجب ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ان خصوصی اقتصادی زونز میں بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ مبذول کروانے کیلئے ،خصوصی مراعات کی پیشکش کر رہے ہیں ۔وزیر خارجہ نے کورونا کے خلاف جنگ اور ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے چین کی معاونت کو سراہتے ہوئے چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر