بانی پی ٹی آئی سائفر کیس سے اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے، لطیف کھوسہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں سزائیں معطل ہوچکی ہیں سائفر کیس سے بھی وہ اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں عدالت یہ ریمارکس دے چکی ہے کہ سائفر ہے کہاں پر؟ جس ڈاکیومنٹ کی بنیاد پر سزا سنائی جا رہی ہے وہ ڈاکیومنٹ عدالت کے سامنے تو پیش ہی نہیں کیا جا رہا۔9 مئی واقعات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کر چکے ہیں کہ 9 مئی واقعات سے متعلق ہائی پاور جوڈیشل کمیشن بنا کر واقعات کی تحقیقات کی جائیں، 9 مئی اور 9 فروری کو ملا کر دیکھیں گے تو آپکو نیت بھی پتہ چل جائے گی، یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا توشہ خانہ کیس میں الزام درست ہے مگر عدالت میں استغاثہ کی کوتاہی سے ملزم کو فائدہ پہنچتا ہے تو یہ الگ بات ہے۔بانی پی ٹی ائی کی سزاو¿ں کی معطلی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سزائیں معطل ہوگئیں تو بانی پی ٹی آئی باہر آسکتے ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کو صرف نواز شریف ختم کرسکتے ہیںجبکہ بانی پی ٹی آئی اس میں رکاوٹ بن سکتے ہیں مگر نوازشریف سیاسی بحران ختم کرنے میں کردار اس لئے ادا نہیں کر رہے کیونکہ انہیں واضح مینڈیٹ نہیں ملا۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر