مقبوضہ بیت المقدس (نیشنل ٹائمز) مسلمانوں کے قبلہ اول، مسجد اقصیٰ میں جمعۃ الوداع کے موقع پر ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے شرکت کی۔
اسرائیل نے مسجد اقصٰی میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی لگائی تھی، اس کے باوجود ایک لاکھ سے زائد فلسطینی مسلمان جمعۃ الوداع کے موقع پر نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد اقصیٰ میں پہنچ گئے۔بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے فجر کی نماز کے وقت آنسو گیس کی شیلنگ کی اور 8 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔



