وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ اہم دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف رمضان المبارک کے آخری ایام میں 6 سے 8 اپریل 2024 تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ وزیر خارجہ امور، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ، وفاقی وزیر اقتصادی امور اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ وزیراعظم عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز ادا کریں گے۔

وزیراعظم کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم .H.R.H محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کریں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی بنیاد مذہبی اور ثقافتی وابستگی پر ہیں۔ پاکستان کے عوام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے انتہائی احترام رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند بنانے کے لیے پرعزم ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر