خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے، امیر مقام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر امیر مقام نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا اور خیبر پختونخوا میں گورنرراج کا عندیہ دے دیا۔
وفاقی وزير امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ ہے۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور اسپیکر صوبائی اسمبلی اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ملک کس طرح چلے گا؟ پھر معاملات دوسری طرف بھی جاسکتے ہیں اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی الیکشن کمیشن کی بات نہ مان کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔پروگرام میں موجود تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائيں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر