غزہ جنگ، شہدا کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، شمالی، وسطی غزہ اور رفح میں اسرائیلی حملوں میں کل سے اب تک مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

حماس رہنما اُسامہ حمدان کا کہنا ہےکہ جنگ بندی بات چیت میں ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ہماری تمام تر مثبت کوششوں کے باوجود مذاکرات جمود کا شکار ہیں۔ اُسامہ حمدان کا کہنا ہےکہ قابض حکومت جنگ بندی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، مذاکرات ایک شیطانی دائرے میں پھنس گئے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو معاہدے تک پہنچنے میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو یرغمالیوں کو چھڑانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ خیال رہےکہ امریکی حمایت سے مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کی گئی کوئی کوشش ابھی تک کامیاب نہیں ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر