پرویزالٰہی کوضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنماءپی ٹی آئی پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے ،جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پرویز الٰہی،مونس الٰہی سمیت دیگر کو ضمنی الیکشن کی اجازت دینے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو انتخابات کیلئے اہل قرار دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔پی پی 32 سے چوہدری محمد ارشد نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی سمیت دیگر کو الیکشن لڑنے کی اجازت حقائق کے برعکس دی گئی ہے۔

دریں اثناءسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مکمل نہ کی جا سکی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین نے چودھری پرویز الٰہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی بیمار ہیں وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب واش روم میں گر گئے تھے وہاں انکی پسلیاں فریکچر ہو گئی ہیں۔
عدالت میں اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی سفر نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کیلئے ملزمان کو آج طلب کر رکھا تھا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنماءپاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر