خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب حکومت کو بشریٰ بی بی کے علاج کی پیشکش کر دی

پشاور(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بیٰ کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو ان کے علاج معالجے کے حوالے سے پیش کش کی ہے ۔
بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خبروں پر وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام خط ارسال کیا ہے۔ خط میں بشریٰ بی بی کی صحت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہےاور کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو زہریلی خوراک دینے سے متعلق خبروں پر تشویش ہے۔ خط میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں پر مشتمل پینل کی بشری بی بی کے معائنہ کی پیش کش کی گئی۔ اس کے علاوہ خط میں کہا گیا ہے کہ طبعی معائنہ اور صحت کی خدمات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔ حکومت پنجاب سے خط کا مثبت جواب دینے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ شب معراج کو میرےکھانے میں ٹوائلٹ کلینرکے 3 قطرے ملائے گئے۔ عدالت پیشی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ شب معراج کو میرےکھانے میں ٹوائلٹ کلینرکے 3 قطرے ملائے گئے، تحقیق سے پتہ چلا ٹوائلٹ کلینر سے ایک ماہ بعدطبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، مجھے آنکھوں میں سوجن، سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے، مجھے کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر