سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی ہم نے نہیں لگائی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےکہا ہےکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی ہم نے نہیں لگائی اسے برقرار ضرور رکھا، پابندی اصولی طور پر نہیں ہونی چاہیے۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنائی جائے جو کوڈ آف کنڈکٹ طےکرے اور سوشل میڈیا پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والےکو سخت سزا دی جائے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں اسکینر ہونے کے باوجود خطوط اسکین کیوں نہیں کیےگئے؟ اسلام آباد پولیس، سی ٹی ڈی اور وزارت داخلہ ججوں کو ملنے والے مشکوک خطوط کی تحقیقات کررہی ہیں، خطوط سے جو مواد ملا ہے اس کا فارنزک کرایا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 ججوں کے خط کا معاملہ اب چیف جسٹس کی صوابدید ہے، اگر وفاقی حکومت کوکوئی کردار ادا کرنےکو کہا جائےگا تو ضرور ادا کریں گے، اب 29 اپریل تک انتظار کرنا ہی بہتر ہوگا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر