میڈرڈ (نیشنل ٹائمز) سپین کے وزیر اعظم نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ۔سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک جولائی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
پیدرو سانچیز نے اپنے 3 روزہ دورہ مشرق وسطیٰ کے سلسلے میں اردن روانگی کے دوران اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں سے متعلق کہا کہ اپریل اور جون کے درمیان عالمی برادری اہم پیش رفتوں کاسامنا کرے گی ، میرے خیال میں عنقریب فلسطین کی مستقل رکنیت کیلیے اقوام متحدہ میں بحث کا آغاز ہونا چاہیے۔



