غزہ (نیشنل ٹائمز) غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز نے 7 حملے کیے، حملوں میں کم از کم 71 فلسطینی شہید اور 102 زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگی جرائم کے نتیجے میں اب تک 32 ہزار 916 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق چھ ماہ کے دوران 75 ہزار 494 فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ان کی ایک شہری بطور امدادی کارکن کامر کرتے ہوئے غزہ میں بمباری سے ہلاک ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ زومی فرینکم ایک رضا کار بن کر امریکی کمپنی ‘ورلڈ سنٹرل کچن ‘ کے ساتھ کام کر رہی تھی۔
وزیر اعظم کے مطابق وہ بہت قابل قدر کام کر رہی تھی اور غزہ کے زیر محاصرہ لوگوں میں خوارک تقسیم کرنے پر مامور تھی۔ ان کا کہنا تھا میں اسے نہیں جاننے کا اعزاز نہیں رکھتا تھا۔ مگر یہ ناقابل قبول ہے۔ انتھونی البانیز نے اسرائیلی بمباری سے اپنی شہری کی ہلاکت کی مذمت کی اوراس کے اہل خانہ کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیا۔



