سینیٹ انتخابات: اسحاق ڈار اور فیصل واوڈا سمیت پیپلزپارٹی کے 11امیدوار کامیاب، ایم کیو ایم کو بھی ایک نشست مل گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز) سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار اسحاق ڈار ٹیکنوکریٹ کی نشست پر 224ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،سنی اتحاد کونسل کے راجہ عنصر محمود نے 81ووٹ حاصل کئے۔اسلام آباد کی جنرل و ٹیکنوکریٹ نشست پر دو دو امیدوار مدمقابل تھے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود جبکہ جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے رانا محمود الحسن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے فرزند علی شاہ سے تھا۔
سینٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کے 310 اراکین نے استعمال کیا۔5 ارکان قومی اسمبلی کے ووٹ مسترد ہوئے۔لاہور سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر محمد اورنگزیب نے 128 اور مصدق ملک نے 121 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ووٹ کی بدولت آزاد امیدوارفیصل واوڈا بھی سندھ سے جنرل نشست پر سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوگئے جبکہ سندھ سے جنرل نشست پر متحدہ قومی مووومنٹ کے عامر چشتی اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سرمد علی بھی سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوگئے۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 19 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے قومی، پنجاب اور سندھ اسمبلی میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، سندھ، پنجاب اور قومی اسمبلی کے اراکین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔سینیٹ الیکشن میں 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے اورآج 35 سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔
بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی سے 7 جنرل نشستوں پر بھی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔سندھ سے جنرل نشستوں پر 12 ، خواتین نشست پر 3 ، ٹیکنوکریٹ پر 4 اور اقلیتی نشست پر 2 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔پنجاب سے خواتین کی نشستوں پر4، ٹیکنوکریٹ اور علماءکی نشست پر3 اور اقلیتی نشست پر 2 امیدوار مدمقابل تھے۔
سینیٹ انتخابات کیلئے چار مختلف رنگوں میں بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ۔ جنرل نشستوں کیلئے سفید پیپرز، ٹیکنوکریٹ نشستوں کیلئے سبز بیلٹ پیپر ہیں جبکہ خواتین کی نشستوں کیلئے گلابی اور اقلیتی نشستوں کیلئے پیلے رنگ کے بیلٹ پیپرز استعمال کئے گئے۔سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں ممبرانِ قومی اسمبلی کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت نامہ جاری کیا تھا۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بال پوائنٹ کے ذریعے بیلٹ پیپرز پر ترجیحات درج کرنا ہوں گی، ترجیحی امیدوار کے نام کے سامنے 1 جبکہ دوسرے امیدوار کے سامنے 2 لکھنا ہوگا۔جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ترجیح صرف انگریزی یا اردو میں درج کرنا ہو گی، اردو اور انگریزی کو ملا کر لکھنے سے ووٹ مسترد ہو گا۔ہدایت نامے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہندسہ 1 ایک سے زائد ناموں کے سامنے درج ہونے سے ووٹ مسترد ہو گا، کسی امیدوار کے نام کے سامنے ہندسہ 1 کے ساتھ کوئی دوسرا ہندسہ درج نہ ہو۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر