قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا ملعون عراقی نژاد سلوان صباح مومیکا جہنم واصل ہوگیا

اوسلو (پی این آئی) ملعون عراقی نژاد سلوان صباح مومیکا مبینہ طور پر ناروے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کرکے شہرت حاصل کرنے والا 37 سالہ ملعون سلوان مومیکا حال ہی میں سویڈن سے ناروے منتقل ہوا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 27 مارچ کو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ملعون نے صارفین کو آگاہ کیا تھا کہ وہ ناروے حکام کی حفاظت میں سویڈن سے ناروے منتقل ہو رہا ہے۔
سلوان مومیکا نے اپنی پوسٹ میں منتقلی کی وجہ بیان کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ ’میں نے ناروے میں پناہ اور بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست دی ہے کیونکہ سویڈن فلسفیوں اور مفکرین کے لئے نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کے لئے پناہ قبول کرتا ہے۔ملعون نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’میں اسلام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، میں نے اس کی قیمت ادا کی ہے اور آگے بھی ادا کرتا رہوں گا اور میں اس کے لئے تیار ہوں، چاہے مجھے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے‘۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے گستاخِ قرآن کی لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ قرآن پاک کی متعدد بار بے حرمتی کرنے والا سلوان مومیکا عراق کے صوبے موصل کے ضلع الحمدانیہ سے تعلق رکھتا تھا۔سلوان نے سویڈن میں پناہ حاصل کرنے سے قبل عراقی شہر نینوا میں ملیشیا کی سربراہی بھی کی، وہ دھوکا دہی سمیت متعدد کیسز میں عراق کو مطلوب تھا۔
سلوان کئی سال قبل سویڈن فرار ہو گیا تھا اوراس کی حوالگی کے لیے عراقی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر سویڈش حکومت سے درخواست بھی کی گئی تھی تاہم سویڈن نے سلوان کو عراق کے حوالے نہیں کیا تھا مگر گزشتہ برس کے اختتام پر خبر سامنے آئی تھی کہ سویڈن نے سلوان کا مستقل رہائشی اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے جس کے بعد اب وہ حال ہی میں ناروے منتقل ہوگیا تھا۔
واضح رہے عراقی نژاد سلوان صباح مومیکا عیسائی تھا جو بعدازاں ملحد ہو گیا تھا اور اپنا تعارف ’ایک لبرل ملحد نقاد اور مفکر‘ کے طور پر کرواتا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر