غزہ، ہسپتال پر بمباری، محاصرے میں فلسطینی شہید، اسماعیل ہانیہ کی بہن گرفتار

غزہ (نیشنل ٹائمز) غزہ میں اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے باعث 25 افراد شہید ہوگئے ۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وسطی غزہ میں القصی اسپتال پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 18 مارچ سے الشفا اسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے۔ اسرائیلی محاصرہ کے باعث اب تک 21 مریض شہید ہوچکے ہیں۔ اسپتال کے مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اسرائیل کے غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں 32 ہزار 782 فلسطینی شہید اور 75 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ جنگ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفاء ہسپتال میں 2 ہفتے تک جاری رہنے والے چھاپے کے بعد انخلا کرلیا۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ ’فوجیوں نے الشفا ہسپتال کے علاقے میں آپریشن مکمل کرلیا ہے اور ہسپتال کے علاقے سے باہر نکل گئے ہیں۔ 400 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ہسپتال سے درجنوں لاشیں ملی ہیں۔‘الجزیرہ کے مطابق ایک نرس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ الشفا ہسپتال کے اندر محاصرے کے دوران ہمارے پاس مریضوں کا علاج کرنے کے آلات نہیں تھے، ہم ان کا علاج یا تدفین نہیں کر سکتے تھے۔

’ہسپتال میں لاشوں کی بو ہر طرف پھیل گئی ہے۔ حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی بہن کو اسرائیل میں گرفتار کر لیا گیا، اسرائیلی پولیس نے 57 سالہ صباح عبد کو حماس سے تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے صباح عبد ہنیہ اسرائیل کی شہری ہیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عرب نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کرنے کے فیصلے کی منظوری دیدی ، الجزیرہ چینل اسرئیل میں بند کرنے کی منظوری اسرئیلی پارلیمنٹ نے دی ۔ اسرئیل الجزیرہ چینل پر غزہ جنگ میں حماس کی حمایت کا الزام لگاتا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر