اقوام متحدہ کا اسرائیل کے انخلاء کے بعد غزہ کے الشفا ہسپتال میں مشن بھیجنے کا اعلان

اقوام متحدہ (نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ نے اسرائیل کے انخلاء کے بعد غزہ کے الشفا ہسپتال میں مشن بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ترجمانسٹیفن دوجارک نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے احاطے سے انخلاء کے بعد اقوام متحدہ غزہ شہر کے الشفا ہسپتال میں ایک مشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت ہم وہاں پہنچ کر لوگوں کو طبی امداد حاصل کرنے میں مدد کر سکیں گے اور ہسپتال کی حالت کا جائزہ لے سکیں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) تنازعات کے خاتمے اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے مناسب حفاظتی یقین دہانیوں کا انتظار کر رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا عملہ جلد از جلد غزہ جانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئسز کے مطابق انہیں جو معلومات ملی ہیں وہ کافی خطرناک ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر