سپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرر کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرر کر دیا،ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیاگیا ہے ۔عمرایوب قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے آزاد ارکان کے اپوزیشن لیڈرہونگے کیونکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کو سنی اتحاد کونسل کے ارکان ماننے سے بھی انکار کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کو تحریک انصاف کا حمایت یافتہ تسلیم کرلیا، سرکاری دستاویز میں آزاد ارکان کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ قرار دیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونا تسلیم نہیں کیا گیا۔اس سے قبلپاکستان تحریک انصاف کے نامزد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر گئے ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر بھی تھے ۔

عمر ایوب خان بحیثیت اپوزیشن لیڈر اپنے کاغذات نامزدگی پر اراکین کے دستخط کی تصدیق کی جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب کو بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے عمر ایوب کے کاغذات جمع کروائے تھے۔قائد حزب اختلاف کے معاملے پر صرف ایک ہی درخواست جمع کروائی گئی تھی۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی کو گزشتہ شام 6بجے تک صرف ایک درخواست موصول ہوئی تھی۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب کے سوا کوئی درخواست مقررہ وقت تک موصول نہیں ہوئی تھی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے پاس جمع کرائی گئی درخواست پرسنی اتحاد کونسل کے 50ارکان کے دستخط تھے۔سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا عمل مکمل کر لیا گیا جس کے بعد ان کا بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تقرر کر دیاگیا۔
قبل ازیں9مارچ کو سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر منتخب کر کے سپیکر آفس میں نام جمع کروا دیاتھا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کیلئے سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب خان کا نام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کروایا تھا۔لیڈر آف اپوزیشن کا نام ملک عامر ڈوگر نے جمع کرایا۔ اس موقع صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر