عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے، وزیر اعلی پنجاب

لاہور (نیشنل ٹائمز ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے، اپوزیشن کا ٹولہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے،کرپشن کی دلدل میں دھنسے عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں،-ماضی کی حکومت نے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی،صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سوشل سیکیورٹی کے ہسپتالوں میں عام آدمی کا علاج معالجہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی اور رکن پنجاب اسمبلی اسد کھوکھر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،محکمہ محنت کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہے ہیں، پنجا ب حکومت نے ورکرز کی کم ازکم اجرت 20ہزار روپے کر دی ہے-ماضی کی حکومت نے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی جب کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سوشل سیکیورٹی کے ہسپتالوں میں عام آدمی کا علاج معالجہ ہورہا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ٹولہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے، پی ڈی ایم سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ پی ڈی ایم اپنے لئے خود خطرہ بنی ہوئی ہے، پی ڈی ایم کی قیادت کے اترے چہروں سے مایوسی عیاں ہے۔ کرپشن کی دلدل میں دھنسے عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں، ان لوگوں میں عمل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں،لانگ مارچ اور استعفوں کے بعد یہ ٹولہ اب منتوں پرآچکا ہے۔ عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی ہے،عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے-



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر