چوہدری پرویزالٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ چیلنج

لاہور (نیشنل ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو پی پی 32 سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کیخلاف چوہدری محمد ارشد نامی شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن اور پرویز الہی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سنگل بنچ نے قانون کے منافی چوہدری پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی، اس لیے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا ہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں قائم اپیلیٹ ٹربیونل نے ضمنی الیکشن 2024ء کے لیے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے، اس حوالے سے اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شاہد کریم نے محفوظ فیصلہ سنایا جہاں پرویز الہٰی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے ان کے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں، پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں مسترد ہوئے، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، لہٰذا عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

ادھر صوبہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت این اے 119 لاہور سے شہزاد فاروق ، این اے 132 قصور سے سردار محمد حسین ڈوگر اور پی پی 32 گجرات سے چوہدری پرویزالہیٰ امیدوار ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پی پی 22 چکوال سے حکیم انصار، پی پی 54 نارووال سے اویس قاسم پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، اس کے علاوہ پی پی 139 شیخوپورہ سے اعجازبھٹی، پی پی 149 لاہور سے حافظ ذیشان، پی پی 158 سے مونس الہیٰ اور پی پی 164سے یوسف میو ضمنی انتخابات میں قسمت آزمائی کریں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر